محکمہ موسمیات نے گرمی معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔ کہا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں دن میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، سندھ اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گرڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت41 سے 43 ڈگری تک محسوس ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں اس وقت مطلع صاف، موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔