کراچی کے ضلع کیماڑی میں 2 ماہ کیلئے ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کردی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمشنر کراچی نے ضلع کیماڑی میں 2 ماہ کیلئے ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹس پر تعمیرتی ملبہ پھینکے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فٹ پاتھوں، عوامی مقامات پر تعمیراتی سامان رکھنے پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تعمیراتی ادارے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔