حیدرآباد میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے 29 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر کردیئے۔
منگل 29 اپریل سےشروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے، تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق امتحانات دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث ملتوی کیے گئے، امتحانات 29 اپریل کے بجائےاب 5 مئی سے شروع ہونگے۔
اس سے قبل لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے راستوں کی بندش کے باعث انٹر کے امتحانات کو ملتوی کیا ہے۔