ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت کی بدنیتی بے نقاب ہو گئی ہے اور پاکستان کی نامور شخصیات نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اداکار جاوید شیخ نے کہاکہ حملے کے آدھے گھنٹے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پاکستان کا نام آنا حیران کن ہے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے اور ہم کڑا جواب دیں گے۔
اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا تھاکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
سابق کرکٹر معین خان نے کہاکہ پاکستانی فوج کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارت کو حماقت سے باز رہنا چاہیے۔
اداکار عدنان صمد خان نے کہاکہ قوم، حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
گلوکار فاخر محمود نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم خودمختار ہے اور ہم اپنی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
"پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔"