نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور پاکستان کے قومی مفادات کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تیاری سے بھی آگاہ کیا۔
برطانوی وزیرخارجہ نے بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فعال رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔