وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنےدوست ممالک کےساتھ رابطےمیں ہیں، بھارت انسانی حقوق کی ہمیشہ خلاف ورزی کرتا آیا ہے پاکستان کسی بھی ایڈونچر کیلئے تیار ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کئی واقعات میں بھارتی شمولیت کےناقابل تردید شواہد ہیں بھارت نروس لگ رہا ہے،پیپرورک مکمل نہیں کیا،پہلگام حملہ چندروزقبل ہواتھا،پاکستان خوددہشتگردی کا شکار ہے دہشتگردی میں ہم فرنٹ لائن پرہیں،90ہزار قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف ہم نےبہت قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کی وجہ سے ہماری معیشت کواربوں ڈالرکانقصان ہوا ہے،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے،جعفرایکسپریس حملےمیں معصوم لوگوں کویرغمال بنایا گیا جعفر ایکسپریس پرپوری دنیاسےمذمت کی گئی ،جعفرایکسپریس پربھارت کی کوئی مذمت نہیں آئی ۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے،کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا،دہشتگرد فنڈ اور ہتھیار ایسٹرن بارڈر سےحاصل کرتےہیں،ہم دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے ہم اپنےشہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اپناایجنڈاتشددکانافذکرناچاہتےہیں،پہلگام ایل اوسی سے100 کلومیٹر سے زیادہ دورہےکیوں پاکستان پربغیرثبوت کےالزام لگادیاگیا،واقعہ کے10منٹ بعداس واقعہ کی ایف آئی آردرج ہوئی ہے ہم نے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کاکہاہمارےہاتھ صاف ہیں،پاکستان پرامن ریاست،ہم دنیامیں امن چاہتےہیں۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس ثبوت ہیں کہ بھارت بلوچستان اورکےپی میں دہشتگردی کروارہاہے،لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پرحملہ ہوا،شیشےتوڑےگئےپتھرمارےگئے،پاکستان اپنادفاع ہرصورت پرکرےگا،ہم اچھےمیزبان ہیں ہم فنٹاسٹک چائے کاکپ پلاتےہیں۔