پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دو زلزلے کے جٹھکے محسوس کئے گئے، ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کی شدت 4.9 جبکہ سوات اور گرد و نواح میں 5 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا
دوسری جانب سوات اور گردونواح میں بھی 5 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، شہری اپنے گھروں سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطاق زلزلے کی زمین میں گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔