لاہور میں جماعت اسلامی اور تاجر برادری کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، بڑی کاروباری مارکیٹیں بند ہیں۔ تاجروں کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں اور بھارت کیخلاف افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی اور تاجر برادری کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، شہر کی بڑی کاروباری مارکیٹیں بند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برانڈرتھ روڈ ، اکبری منڈی، بادامی باغ آٹو مارکیٹ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جبکہ عابد مارکیٹ، شاہ عالم ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ، اردو بازار سمیت دیگر مارکیٹیں بھی بند ہیں۔
تاجروں نے مارکیٹس میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز لگائے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کے خلاف افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔
بینرز پر تحریر درج ہے کہ افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ تاجروں کی جانب سے مختلف مارکیٹوں میں آج ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔