پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئی۔
پشاور کے علاقے تھانہ شاہ پور کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار چارسدہ پڑانگ میں تعینات تھی، جائے وقوعہ سے شوائد جمع کرلیے، ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔