موٹروے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری ننکانہ سے فیض پور دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،خطرناک اسموگ کو آفت قرار دے دیا گیا ۔
خطرناک اسموک سے بچنے کے لیے سکول کے طلبہ و طالبات کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے،اسکول انے والے اساتذہ اور طالبہ ماسک کو یقینی بنائیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گھر سے نکلتے وقت شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔