پاکستان اور آذربائیجان نے فوجی اوردفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کا دورہ کیا ،آذربائیجان کے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سربراہ پاک فوج کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آرمی چیف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔
جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے صدرعلیوف نے ملاقات میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ سے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،جنرل عاصم منیر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےمیں معاون ثابت ہوگا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی اوردفاعی تعاون بڑھانا ہے۔