جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیتے ہوئے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ایک رکاوٹ کو دور کر دیاہے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 35.3اوورز میں167رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کر دار ماکرو جانسن اور کیشو مہاراج کا رہا جہنوں نے تین اور 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ رابادا اور کوئٹیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ، اوپننگ پر آنے والے ول ینگ 33 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، ان کے علاوہ ڈیرل مچل 24 اور گلین فلپس نے 60رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے متعدد کھلاڑی تو ڈبل فگر میں بھی داخل بھی نہ ہو پائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 358 رنز کے ہدف میں سب سے اہم کر دار راسی وان ڈیر ڈوسن کا رہا جنہوں نے 118 گیندوں پر 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد ست 133 رنز کی اننگ کھیلی ان کا ساتھ اوپننگ پر آنے والے کوئنٹن ڈی کاک نے بھر انداز میں نبھایا اور وہ 114 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے علاوہ ڈیوڈملر نے 53 رنز بنا کر ٹیم کو سپورٹ فراہم کی ۔