پاکستان میں بدھ کو صرافہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، سونا فی تولہ 1200 روپے تک سستا ہو گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہو گیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد خریدار اسے ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے پر حاصل کر سکتے ہیں۔22 قیرات سونے کے 10 گرام کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 452 روپے ہے ۔
جبکہ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی اونس کی قیمت ایک ہزار 996 ڈالر پر آ گئی ہے ۔