قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دریائے سندھ پر کینالز بنانے کے معاملے کا ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جھوٹ بول رہی ہے اور سندھ کا پانی خود آصف علی زرداری نے بیچا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ 8 جولائی 2024 کو صدر ہاؤس میں گرین انیشیٹو کا اجلاس ہوا جس میں کینالز پر تشریح سے متعلق ارسا ایکٹ میں ترمیم کی بات ہوئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ اس حوالے سے دستاویز پر دستخط خود صدر آصف زرداری کے ہیں۔