نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دورہ کابل میں پرتپاک استقبال اور شاندارمہمان نوازی پر افغان ہم منصب عامر خان متقی کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عامر خان متقی نے دورہ کابل میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کےعوام کے فائدے کیلئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے عامرخان متقی نےقبول کرلیا۔