وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے فلاح وبہبود کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حکومت نے عوام پر بجلی کا بوجھ کم کرانے کے لئے انکی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ جو ایک انقلابی اقدام ہے ۔
نوشہرہ کے علاقے رسالپور بازار کے انجمن تاجران کے حلف برداری کی تقریب سے حطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ یہاں کے عوام نے نااہل لوگوں کو منتخب کردیا ہے جسکی وجہ سے آج ہمارا صوبے میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے یہاں بطور سی ایم جو منصوبے اور محکموں میں جو اصلاحات شروع کروائے تھے وہ اج تمام کے تمام ختم ختم ہوگئے۔ اگر عوام نے 8 فروری کو غلط فیصلہ نہیں کیا ہوا تھا تو آج خیبرپختونخوا میں بھی دیگر صوبوں کی طرح ترقی کا پہیہ بھی چل رہا ہوتا۔