سی سی او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے پی ایس ایل کے انتظامی معاملات الگ کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان نصیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام سے پیپر ورک تیار کرلیا گیا ہے ، پی ایس ایل سیزن ٹین کے بعد کمپنی کے خدو خال کا اعلان کردیا جائے گا۔