اطالوی حکومت نے شدید موسمی صورتحال کے سبب 9 شمالی علاقوں میں انتباہ جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے شدید بارش اور تیز ہواؤں کی زد میں ہیں ۔اٹلی کے محکمہ برائے شہری تحفظ نے ایمیلیا رومگنا میں شدید موسمی صورتحال بارے انتباہ جاری کیا ہے، یہ علاقے گزشتہ سال مئی میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے پہلے ہی تباہی کا شکار تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایمیلیا رومگنا کے علاوہ کئی جولین وینس، وینیٹو سمیت دیگر علاقے بھی خطرے کی زد میں ہیں تاہم ٹرینٹو، بولزانو میں خطرے کی شدت کم ہے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شدید باشوں کی وجہ سے گزشتہ روز ایمیلیا رومگنا کے شہر پرما میں پل گر گیا تاہم حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔