پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
اتوار کو راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری اسکور کی۔
سیم بلنگز نے صرف 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بناکر لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ اپنے کیا۔
سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 2016ء میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے، جنہوں نے 17 گیندوں پر ففٹیز اسکور کی تھیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو راولپپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، شاہین الیون نے میچ 79 رنز سے جیت لیا تھا۔