امریکی نیلام گھر ’’کرسٹی‘‘ نے دنیا کا سب سے بڑا بھارتی ’’نیلا ہیرا‘‘ فروخت کیلئے پیش کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 قیراط کا ہیرا 100 سال کے دوران نیلامی کیلئے پیش ہونیوالا سب سے بڑا ہیرا ہے، نیلام گھر نے ’’بلیو ڈائمنڈ‘‘کی قیمت کا تخمینہ 5 کروڑ ڈالر لگایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا آج سے 300 سال قبل بھارت کے شہر گولکنڈا کی کان سے نکالا گیا تھا، ہیرے کی نیلامی 14 مئی کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔