کراچی میں مراد میمن گوٹھ کے کونسلر نے پیپلزپارٹی کے میئر مرتضیٰ وہاب پر فنڈز کی عدم فراہمی اور ترقیاتی کام نہ ہونے کا الزام لگا کر عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
کراچی کے علاقے یو سی مراد میمن گوٹھ کے کونسلر حبیب بلوچ نے کونسلر شپ سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فنڈز نہیں تین سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹرز مایوس ہیں، کام نہ کرسکے تو سیٹ پر بیٹھنے کی ضرورت نہیں، اولڈ تھانو، ملاعیسیٰ گوٹھ، سموں گوٹھ سمیت کسی بھی گاؤں میں 3 سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔