بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نے صوبے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) بلانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ آل پارٹیز کانفرنس مستونگ میں دھرنے کے مقام پر منعقد ہوگی۔
بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بلوچستان کی مخدوش صورتحال بلوچ سیاسی رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں اور مستونگ میں جاری قومی دھرنا کے حوالے سے 14 اپریل کو لک پاس کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس دن 11 بجے منعقد کی جائے گی۔
اس سلسلے میں بی این پی رہنماؤں نے مختلف سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے قائدین کو شرکت کرنے کی دعوت دے دی ہے۔