عالمی معاشی بحران کے خدشات کے پیش نظر سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔
امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3 ہزار 200 کا ہندہ عبور کیا۔ فی اونس سونے کی قیمت 3ہزار 219 تک پہنچ کر واپس آئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔