شانگلہ میں ڈی پی او اور ڈی ایس پی کے کانوائے کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق شانگلہ میں ڈی پی او حسن خان کے کانوائے کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شاہ حسن خان اور ڈی ایس پی اکبر حیات کی گاڑیاں محفوظ رہیں، اسپیشل برانچ اہلکاروں کی پرائیویٹ ڈبل ڈور گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں افسران و پولیس اہلکار محفوظ رہے، دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔