محکمہ ایکسائز سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کردی۔
محکمہ ایکسائزسندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کردیا ، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ ایکسائزسندھ کےمطابق عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کرواسکتے ہیں اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025 تک تھی۔