عالمی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا رجحان ہے۔
پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 8573 روپے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
قبل ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا پہلی بار 100 ڈالر بڑھکر 3218 ڈالر پر جا پہنچا۔ تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے جبکہ اور فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔