پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین منتخب ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد 12 اپریل کو سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو چار سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے آئین کے مطابق تمام عہدیداران کو چار سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
اس حوالے سے جاری خصوصی بیان میں شہباز شریف نے یپیلز پارٹی کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارک باد دی اور نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔