وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کل تک رضا کارانہ طور پر واپس چلے جائیں،واپس نہ جانے والوں کیخلاف دو نومبر کے بعد آپریشن شروع ہوگا۔
غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی پر نگران وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان واحد ملک کے جس نے اتنے بڑی تعداد میں مہاجرین کو رکھا،رجسٹرڈ اورکارڈ ہولڈرز مہاجرین کیخلاف آپریشن ہرگز نہیں ہے،2 نومبر کے بعد تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر لےجایا جائےگا۔
سرفراز بگٹی نے کہا ہولڈنگ سینٹرز منتقلی اُن کو ہم اپنی مرضی کے بارڈر سے واپس بھیجیں گے،ریاست کی مرضی ہوگی اُنہیں طورخم ،نوشکی یا چمن بارڈر سے بھیجے، جو بھی رضا کارانہ طور پر جائیں گے اُن کو سہولیات دی جائیں گی۔