ترکیہ جانے کے خواہمشند پاکستانیوں کو ویزہ فیس کتنی ادا کرنی ہو گی؟ جانئے
ترکیہ کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو سیاحت کے لیے وزٹ ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا، کیونکہ عام پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد ترکی کا سفر بغیر ویزہ نہیں کر سکتے۔
ترکی، جو اب ترکیے کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں تاریخی مقامات، ساحلی ریزورٹس اور تفریحی سرگرمیوں کا دلکش امتزاج سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔
پاکستان میں ترکی ویزہ درخواستیں براہ راست سفارتخانے کو نہیں دی جاتیں بلکہ اناتولیہ ویزہ ایپلیکیشن سینٹرز کے ذریعے جمع کروائی جاتی ہیں، جو مختلف شہروں میں قائم ہیں۔
ویزہ درخواست جمع کرواتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل بکنگ سمیت دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا لازم ہے۔
ترکی وزٹ ویزہ فیس – اپریل 2025
پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ فیس صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کی جا سکتی ہے، جو اسٹیٹ بینک کے گزشتہ دن کے ڈالر ریٹ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔
سنگل انٹری ویزہ کی فیس $60 یعنی تقریباً 16,830 روپے
ملٹیپل انٹری ویزہ کی فیس $190 یعنی تقریباً 53,295 روپے (10 اپریل کے اوپن مارکیٹ ریٹ 280.5 کے مطابق)
اناتولیہ ویزہ سروس فیس
سفارتخانے کی فیس کے علاوہ، اناتولیہ ویزہ ایپلیکیشن سینٹرز بھی اپنی خدمات کی مد میں فیس وصول کرتے ہیں:
نارمل ویزہ سروس: $65 یعنی تقریباً 18,232 روپے
وی آئی پی ویزہ سروس: $80 یعنی تقریباً 22,440 روپے