ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نومئی کے واقعات کے حوالے سے چھ درخواستوں اور توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے بشریٰ بی بی کے خلاف تو توشہ خانہ کا کیس ہے ہی نہیں۔ یہ تو رسیدوں کے حوالے سے کیس ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ بھی دکھا دیں گے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کیس نہیں بنتا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف اور کتنے مقدمات ہیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ بولے نیب کے کیسز ہیں روزانہ نئے نوٹسز آ جاتے ہیں۔ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری لگانے کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دے،عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
وکیل صفائی مرزا عاصم نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں جہاں سائفر کیس جاری ہے،مرزا عاصم نے کہا کہ پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش نہیں کیا۔ابھی اڈیالہ جیل میں ہیں تو انہیں شامل تفیش کرلیا جائے۔