آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو 33 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 217 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
217 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور میچ میں 33 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 52 اور سدرہ امین نے 51 رنز بنائے تھے۔