اسٹاک مارکیٹ کیلئے ایک اور بھاری دن، ایک دن کی تیزی کے بعد پھر مندی کا شکار، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر امریکی ٹیرف اور جوابی ٹیرف کی جنگ نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کا برا حال کردیا، ایک دن سنبھلنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچنج پھر لڑکھڑا گئی، مارکیٹ میں تمام دن مندی رہی، دوران ٹریڈنگ 2640 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔
مندی کے باوجود ہیوی ویٹ بلوچپس کمپنیز کے شیئرز میں خریداری نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو بڑی گراوٹ سے بچالیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2640 پوائنٹس کی مندی کاروبار کے اختتام پر 1379 پوائنٹس تک محدود ہوگئی اور انڈیکس ایک 14 لاکھ 153 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ماہرین کا خیال تھا کہ عالمی منڈی میں گرتی تیل کی قیمت پاکستان اور اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھی خبر ہوگی۔ بروکرز کا کہنا تھا کہ منرل انویسٹمنٹ فورم سے آنے والی متوقع اچھی خبریں مارکیٹ کو سنبھال سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی، دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8400 پوائنٹس کی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام تک تقریباً 6 ہزار پوائنٹس کی ریکوری ہوگئی تھی۔