انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ کپتان بنایا گیا ہے ،، ہیری بروک ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
یاد رہے کہ جوز بٹلر نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔