پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی۔
پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کی نئی اور دیدہ زیب کٹ متعارف کرادی گئی ہے، نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل کِٹ کو دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے جو فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ رکھتا ہے۔
شرٹ کے ڈیزائن میں سادگی اور نفاست کے ساتھ ایک کلاسک انداز جھلکتا ہے جو پیس کلب کی تخلیقی سوچ کا مظہر ہے۔
پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو ہوم گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔