قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ یہ سیریز مایوس کن رہی۔ ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے۔ سفیان نے بہت اچھی بولنگ کی۔ میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا، انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا لطف اٹھائیں گے، یہ ہمارے لیے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہم چیمپئنز ٹرافی (اور اس سیریز) میں اچھا نہیں کر سکے، اُمید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔