نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 43 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں بابراعظم 50 ر نز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق صرف ایک رن پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے جبکہ اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر سیئرز کی گیند پر ڈفی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 37 جبکہ بابراعظم نے 50 رنز کی اننگ کھیلی ۔طیب طاہر 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پلئینگ الیون میں پاکستان نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔