آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم مقرر ہ وقت پر ایک اوور وقت سے پیچھے تھی جس کے باعث ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دای گیاہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا ۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں سے 2 میں شکست دیتے ہوئے سیریز جیت لی ہے تاہم سیریز کا آخری میچ پرسوں کھیلا جائے گا ۔