پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماء کے میڈیا پارٹنر بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اس دہائی کی سب سے کامیاب اور نمایاں فرنچائزز میں سے ایک ملتان سلطانز نے پاکستان کے معروف اور مقبول نیوز چینل سماء ٹی وی کے ساتھ اگلے 12 ماہ کے لئے بطور میڈیا پارٹنر ایک اسٹریٹجک شراکت کا اعلان کیا ہے اور اس شراکت کے تحت ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے انٹرویوز، ٹیم کی تیاریوں کی تفصیلات اور میچز کے تجزیے خصوصی طور پر سماء ٹی وی کے ناظرین کے لئے پیش کیے جائیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ سماء ٹی وی ملتان سلطانز کا میڈیا پارٹنر بن گیا
اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی ویڈیو بیان میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ سماء ٹی وی ہمارا میڈیا پارٹنر ہوگا۔
اپنے ویڈیو بیان میں علی ترین کا کہنا تھا کہ سماء کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم باقی تمام ٹی وی چینلز سے بہترین ہے اور سماء کی ٹیم کے پاس بہت اچھے آئیڈیاز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سماء ٹی وی کے ساتھ مل کر فینز کو اچھا کونٹیٹ فراہم کریں گے۔