انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
ون ڈے رینکنگ میں شبمن گل کا پہلا جبکہ بابراعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے، فخر زمان کا 20 واں اور محمد رضوان کا 21 ویں نمبر ہے۔ شاہین آفریدی 2درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹی 20 بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ پانچ درجے ترقی کے بعد 8ویں نمبر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بابراعظم کی 9ویں، رضوان کی 12ویں پوزیشن ہے۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نمبر ون ٹی ٹونٹی بولر بن گئے، جیکب ڈفی نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 13 وکٹیں لیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔