پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے اور گرین شرٹس نیوزی لینڈ سے دوسرا ون ڈے میچ بھی ہارگیا۔ نیوزی لینڈ کو3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری مل گئی۔
ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 42 ویں اوورز میں 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73رنزاسکور کئے، نسیم شاہ نے41 گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی۔ سلمان آغا9، محمد رضوان5، بابراعظم 1رن پر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 1، امام الحق3، طیب طاہر13رنز بناسکے۔
محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔