امریکی شہر آئی لینڈ کی رہائشی کونی اسٹورز نے اپنے بڑھتے وزن سے نجات پانے کے جنون میں شوہر اور نوکری دونوں کو چھوڑ دیا اور اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کونی نے اس تبدیلی کے ذریعے نہ صرف اپنی صحت کو بہتر کیا بلکہ ایک نئی پیشہ ورانہ زندگی بھی شروع کی۔
2020 سے قبل کونی ایک مطمئن زندگی گزار رہی تھیں، وہ ایک بیٹی کی ماں تھیں اور اپنی ملازمت کے فرائض بھی بخوبی نبھا رہی تھیں، لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کا طرز زندگی بدل گیا اور ضرورت سے زیادہ کھانے اور شراب کے استعمال نے ان کے وزن کو 136 کلوگرام تک پہنچا دیا جس سے وہ اپنی شادی اور کام سے ناخوش ہوگئیں۔
اس صورتحال سے نکلنے کے لیے کونی نے بڑا فیصلہ کیا، انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی، نوکری چھوڑ دی اور رولر اسکیٹنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔
اس ورزش نے ان کے لیے معجزاتی تبدیلی کا کام کیا اور ان کا وزن 45 کلوگرام کم ہوگیا۔
اب کونی نہ صرف رولر اسکیٹنگ میں ماہر بن چکی ہیں بلکہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی قدم جما چکی ہیں۔