قومی کرکٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق قومی کرکٹر عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔
عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے۔
مینجمنٹ کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے بعد عثمان خان کی انجری کا تعین کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔