پہلے ون ڈےمیں نیوزی لینڈ نےپاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،تین میچزکی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری مل گئی۔
پاکستان ٹیم 345 رنز کےتعاقب میں271 رنزپرآؤٹ ہوگئی،بابراعظم نے 78،سلمان آغا نے 58 رنز بنائے، عثمان خان 39،عبداللہ شفیق 36،محمدرضوان 30 رنزبناسکے۔
طیب طاہر،حارث رؤف ایک ایک رن بناکرآؤٹ ہوئے،عرفان خان، نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے،نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ پر 344 رنزبنائے تھے۔
بعدازاں پاکستان ٹیم نےہدف کےتعاقب کا آغاز کیا، اس موقع پر اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان نے ٹیم کو اچھا آغازفراہم کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 83 تک پہنچایا جس کے بعد پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی۔
عثمان خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے فوری ہی بعد 12.4 اوورز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 88 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 28.4 اوورز میں اسکور 164 تک پہنچایا،کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی،78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
بابراعظم کے بعد سلمان آغا نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی،نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آٹھویں وکٹ 269 رنز پر گری، حارث رؤف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے،سلمان آغا 58 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔