سپریم کورٹ نےکہا ہے ہارورڈ لاء اسکول سیزنل انٹرن شپ پروگرام سے اس کا تعلق نہیں، انٹرن شپ پروگرام میں ظاہر کیا گیا تھا کہ اسے سپریم کورٹ نے اسپانسر کیا ہے۔
اعلامئے کے مطابق سپریم کورٹ کسی بھی ادارے کے طلباء کیلئے کسی انٹرن شپ کو اسپانسر نہیں کرتی، طلباء محتاط رہیں اور ایسے بدنیتی پر مبنی پروگرام نظر آئیں تو رجسٹرار آفس کو اطلاع دیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنا سالانہ انٹرن شپ پروگرام چلاتی ہے جو ایک مناسب عمل کے ذریعے منعقد ہوتا ہے، کسی دوسرے انٹرن شپ پروگرام کی سرپرستی نہیں کرتی۔