ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا، ڈی سی ڈیرہ سائرہ رحمان کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک مضافاتی علاقوں کی 8 شاہراہیں بند رہیں گے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سائرہ رحمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جزوی کرفیو کا نفاذ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا، اس دوران مضافاتی علاقوں کی 8 شاہراہیں بند رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق جن علاقوں میں سڑکیں بند رہیں گے ان میں چہکان ٹو ہتھالہ، بھگوال، کلاچی ٹو ہتھالہ، ٹکواڑہ ٹو ہتھالہ، اٹل شریف ٹو پوٹہ، بڈھ ٹو پوٹہ، اباء شہید ٹو چہکان، عیسیٰ خان ٹو پوٹہ اور کنوڑی ٹو بھگوال شامل ہیں۔