ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے سیشن میں اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ڈالیان مارکیٹ میں مضبوطی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوا کیونکہ چین نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باعث پام آئل کی جانب رجحان بڑھا لیا ہے۔
برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کی ترسیل کیلئے بینچ مارک پام آئل کا معاہدہ 18 رنگٹ یا 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 277 رنگٹ (965.90 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ 25 مارچ کو گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کی ترسیل کیلئے بینچ مارک پام آئل کا معاہدہ 8 رنگٹ یا 0.19 فیصد کی کمی سے 4 ہزار 297 رنگٹ (968.23 ڈالر) فی میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔