سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے کو پیکا کے تحت پہلی بڑی سزا سنا دی گئی، فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے عبدالرحمان کو گیارہ سال قید دس لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپےمعاوضہ دینے کی سزا سنا دی ۔
سرگودھا کے رہائشی عبدالرحمان نے لڑکی کی نازیبا تصاویر بنائیں اسے ہراساں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں ، فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے ساجد سہیل رانجھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کے دلائل سننے پر فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو گیارہ سال قید دس لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپے لڑکی کو بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔