سندھ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے منعقدہ ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کیے جانے اور دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے طلبا کی درخواست پر سماعت کی،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس ہونے والےطلبا نےکہا جو لوگ پیپر لیک میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے اعلان کےخلاف پاس ہونے والے طلبا کی درخواست پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے،فریقین سے یکم نومبر کو تفصیلات طلب کرلیں۔
محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو 19 نومبر کو دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کی تاریخ دے دی ہے،متاثرہ طلبا کہتے ہیں تیاری کرکے ٹیسٹ پاس کیا اب دوبارہ ٹیسٹ کی تیاری کیسے کریں؟دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد طلبا کے ساتھ زیادتی ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو