نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں رنز کے اعتبار سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی بدترین شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ کو5 میچوں کی سیریز میں1-3کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے220رنز بنائے تھے، جواب میں قومی ٹیم105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کے9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئے، عبدالصمد44رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے، رنز کے اعتبار سے پاکستان کوٹی ٹوئنٹی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔
اس سے قبل کیویز نے میچ کا آغاز پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ سے کیا اوپنر بلے باز ٹم سیفرٹ 44 رنز بناکر حارث روف کے بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کیوی کپتان مائیکل بریسول نے26گیندوں پر46رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4اوورز میں49رنز دیے، شاہین شاہ آفریدی کو4 اوورز میں49رنز کی مار پڑی، حارث رؤف3اور ابراراحمد نے2وکٹیں حاصل کیں۔