کراچی منوڑہ سمندر میں کشتی الٹنےسے دس افراد ڈوب گئے،غوطہ خوروں نےچھ افراد کوزندہ نکال لیا، چارکی تلاش جاری ہے
ریسکیوحکام کے مطابق کراچی منوڑہ سمندر میں کشتی الٹنےسے دس افراد ڈوب گئےغوطہ خوروں نےچھ افراد کوزندہ نکال لیا،چارکی تلاش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے پراظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیزکرنے کی ہدایت کردی۔
ڈی سی کیماڑی نےوزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیاہےکشتی میں 10 افراد سوارتھے، 6 مسافروں کو بچایا گیا ہےجبکہ 4 کی تلاش جاری ہے






















